🚚 Free Worldwide Shipping on All Orders!Shop Now
HomeStore

FRAME SE BAAHAR , فریم سے باہر

Product image 1
Product image 2

FRAME SE BAAHAR , فریم سے باہر

FRAME SE BAAHAR , فریم سے باہر

(NOTE: The Book cover may vary if published by different companies.)

Author:    DUA AZEEMI

Categories:  UrduShort Stories

Pages: 168

Publisher:    Book Corner

Cover: Softcover

Book description :

آج کی نوجوان نسل مبارک باد کی مستحق ہے کہ ہمارے وقتوں کے گھسے پٹے محبت و رومان اور ظالمانہ سماجی رویوں کے غل غپاڑوں سے باہر نکل آئی ہے۔ بدلتے وقت کے نئے چیلنجوں نے موضوعات کا ایک جہان اس کے سامنے کھڑا کردیا ہے جس سے نبٹتے ہوئے وہ اس کے ساتھ پورا انصاف کر رہی ہے۔ دُعا عظیمی کے افسانوں کو پڑھتے ہوئے یہی نیاپن مجھ پر آشکار ہوا ہے کہ موضوعات میں تنوع اور جدّت کی اس درجہ ہماہمی اور رنگارنگی ہے کہ میری آنکھوں میں حیرت کا جہان امنڈ پڑا۔ بیشتر کہانیاں اور افسانے مکالماتی اسلوب میں لکھے گئے ہیں۔ طرزِ بیان سادہ، دلچسپ اور گہرائی کا حامل ہے۔ اس کے افسانوں میں طوالت نہیں اختصار ہےجو ایک خوش آئند بات ہے۔ عنوان سے لے کر نفسِ مضمون تک ہر رنگ اور ہر پہلو اپنی انفرادیت سے متاثر کرتا ہے۔ بہت دعائیں دُعا عظیمی کے روشن مستقبل کے لیے ۔
سلمیٰ اعوان

دُعا عظیمی کے افسانوں میں محبّت، خواب اور دانائی آپس میں بغل گیر ہو جاتے ہیں۔ ان کے افسانوں کے کرداروں میں ایک ازلی و ابدی تشنگی ہے۔ وہ محبّت کے، چاہت کے اور اپنائیت کے پیاسے ہیں۔ وہ اپنے محبوب کی قربت میں ارضی جنت تلاش کرتے ہیں، مل کر گیت گاتے ہیں، مسحور ہوتے ہیں، رقص کرتے ہیں اور اس محبّت کی کوکھ سے دائمی رفاقت کے خواب چراتے ہیں۔ دُعا عظیمی کے افسانے بہت سی مشرقی عورتوں کی نفسیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ جوں جوں وہ کردار ذہنی بلوغت کے زینے طے کرتے ہیں وہ دھیرے دھیرے زندگی کی حقیقتوں سے نبردآزما ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ مثالیت پسندی کے خوابوں کے شیش محل سنگین حقائق سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جاتے ہیں اور بعض دفعہ وہ دانائی کا روپ اختیار کر لیتے ہیں اور مضطرب دل کو پُرسکون بنا دیتے ہیں۔ دُعا عظیمی اپنے من کی گہرائیوں میں اتر کر یہ جاننے لگی ہیں کہ خاموشی، تنہائی اور دانائی پرانی سہیلیاں ہیں۔ اُن کے افسانے اس بات کے گواہ ہیںکہ وہ ان سہیلیوں سے دوستی کر کے اپنے فن کے ساتھ سطحی محبّت سے گہری محبّت کا سفر شروع کر چکی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ دُعا عظیمی کی فنِ افسانہ نگاری میں گہرائی و گیرائی پیدا ہو رہی ہے۔ مجھے قوی اُمید ہے کہ اُردو کے افسانہ نگار اِن کے افسانوں کے پہلے مجموعے ’’فریم سے باہر‘‘کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

$0.81

Original: $2.69

-70%
FRAME SE BAAHAR , فریم سے باہر

$2.69

$0.81

Product Information

Shipping & Returns

Description

You may also like

-70%NEW
Thumbnail 1

SAANS SAKIN THI | سانس ساکن تھی

$3.05

$0.91

-70%NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

IBLEES | ابلیس

$3.05

$0.91

-70%NEW
Thumbnail 1

DILL KAY DAAGH | دل کے داغ

$2.87

$0.86

-70%NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

HASIL | حاصل

$2.87

$0.86

-70%NEW
Thumbnail 1

AMARBAIL | امربیل

$3.58

$1.07

-70%NEW
Thumbnail 1

ABNORMAL KI DIARY | ابنارمل کی ڈائری

$2.51

$0.75

NEW
Thumbnail 1

ZARA THEHR JA USI MOOR PER | ذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر

$2.15

NEW
Thumbnail 1

JANE EYRE (URDU) | جین آئر (اردو)

$3.14

NEW
Thumbnail 1

KHUSHBOO KA GHAR KOI NAHI | خوشبو کا گھر کوئی نہیں

$1.79

-70%NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

ZARA NAM HO | ذرا نم ہو

$1.43

$0.43

NEW
Thumbnail 1

PATRAS KAY MAZAMEEN | پطرس کے مضامین

$1.79

-70%NEW
Thumbnail 1Thumbnail 2

MERI ZAAT ZARRA BAY NISHAN | میری ذات ذرہ بے نشاں

$2.87

$0.86